ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی دوم میں شراوتی بیلٹ سڑلگی کے طالب علم کی نمایاں کامیابی

پی یو سی دوم میں شراوتی بیلٹ سڑلگی کے طالب علم کی نمایاں کامیابی

Fri, 12 Apr 2024 17:09:31    S.O. News Service

بھٹکل 12 اپریل (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بیلٹ کے سڑلگی قصبہ سے تعلق رکھنے والے  یونس خان سمیر خان  نے سکینڈ پی یو سی کامرس میں 600 میں  584  (97.33  فیصد) مارکس  کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر شراوتی بیلٹ کے مسلمانوں میں   مسرت کی لہر پائی جارہی  ہے۔ شراوتی کونسل کے  ایک ذمہ دار مظفر صاحب نے بتایا کہ  ہمارے بیلٹ میں ابھی تک کسی مسلم طالب علم نے اتنی بڑی کامیابی درج نہیں کی تھی، یہ پہلا لڑکا ہے جس نے  97.33  فیصد کے  ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔

ہوناور ایس ڈی ایم کالج  سے تعلیم حاصل کرنے والے یونس خان نے اکاونٹینسی میں سو میں سو مارکس،ایکنامکس میں 99، اسٹیسٹکس میں 99 اور  ہندی میں 98 مارکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

جناب مظفر کی دی گئی اطلاع کے مطابق سڑلگی کی ہی  ایک طالبہ  زینب بنت یعقوب  شیخ نے  91 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ زینب بھٹکل انجمن پی یو کالج  کی طالبہ ہے۔

اس موقع پر شراوتی کونسل کی طرف سے دونوں ہونہار اسٹوڈینٹس اور ان کےوالدین کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔


Share: